Eham Khabar

انکم ٹیکس سے مستثنیٰ آمدن کو کم کرکے دوبارہ 4 لاکھ روپے کردیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے تنخواہ دار افراد کے لئے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ آمدن کو بڑھانے کا ایک آرڈیننس 10 اپریل کو جاری کیا تھا جس کو بجٹ 2018-19 میں واپس لے کر دوبارہ ٹیکس سے مستثنیٰ آمدن کو 12 لاکھ سے کم کرکے 4 لاکھ کردیا ہے۔ البتہ ٹیکس وصولی کی حد بہت کم رکھی گئی ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں کہا کہ قابل ٹیکس آمدنی کی حد میں 12 لاکھ روپے تک اضافہ کرنے کی وجہ سے گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں کافی کمی واقع ہوگی۔ اس لئے یہ تجویز دی گئی ہے کہ 4 لاکھ سے 8 لاکھ آمدن پر 1000 روپے ٹیکس اور 8 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر 2000 روپے انکم ٹیکس عائد کردیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button