Exclusive Reports

تاجروں کوہراساں کرنے کے خلاف ان لینڈ ریونیو سروس کے مرکزی دفترکا گھیراﺅ کرنے کافیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چھوٹے تاجروں نے بدعنوان انکم ٹیکس حکام کی جانب سے ٹیکس دھندہ چھوٹے تاجروں کوہراساں کرنے کے خلاف ان لینڈ ریونیو سروس کے مرکزی دفترکا گھیراﺅ کرنے کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد نے آل کراچی جیولرز اینڈ مینوفیکچرزویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کہی، اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنروانکم ٹیکس یونٹ 5رینج Aزون ivکے اہلکاروں کے ناجائز اور غیر قانونی حکمت عملی بڑھتی جارہی ہے، اجلاس کوبتایاگیا کہ کورنگی 6نمبر مارکیٹ کے 3دوکاندار گزشتہ 25سالوں سے انکم ٹیکس ادا کر رہے ہیں لیکن انکم ٹیکس اہلکاروں نے تینوں بھائیوں کے نام اسکروٹنی کی فہرست میں نکلنے کاانکشاف کرتے ہوئے ان سے مبینہ طور پررشوت طلب کی ہے، آر ٹی او iii،جی ایچ جتوئی نے تاجروں کو رشوت نہ دینے پر زندگی خراب کر نے کی دھمکی دی ہیں جس کی شکایت حکامِ بالا کو کی گئی مگر راشی اور بدعنوان اہلکار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی، محمود حامد نے کہا کہ ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد چند لاکھ ہے اورقابل ٹیکس آمدنی کے باوجود لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے گریزاںہیں اس لیے کہ کرپٹ افسران ٹیکس دہندگان کو ہراساں کر کے ٹیکس نیٹ میں آنے کی سزا دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں کوئی تاجر ٹیکس نہ دے صرف انہیں رشوت دے، انہوں نے استفسارکیا کہ یونیورسل انکم ٹیکس سسٹم میں اسکروٹنگ قرعہ اندازی سے ہوتی ہے،قرعہ اندازی میں ایک ہی مارکیٹ کے بیک وقت 3دوکانداروں کے نام کیسے نکل آئے اور تینوں سگھے بھائیوں کے نام نکلنا ایک اور سوالیہ نشان ہے پھر ڈھٹائی کے ساتھ ٹیکس دہندگان سے بھاری رشوت طلب کر نا اور نہ دینے پر ہراساں کر نا انتہائی شرمناک فعل ہے، انہوں نے چیئرمین ایف بی آرسے مطالبہ کیا کہ اس منظم رشوت خوری کے پلان کی اعلیٰ سطحی کمیٹی بنا کر تحقیقات کی جائے اور ایسی شرمناک اور غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button