Exclusive Reports

انٹرنل آڈٹ آئی آرایس،اربوں روپے کی منی لانڈرنگ بے نقاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیوکراچی نے جعلی بینک اکاﺅنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے مقامی بیٹری کمپنی کے مالک شیخ شہزادسمیت دیگر ملزمان میں شاملمرزاایازعلی بیگ،فرحت ہاشمی،محمدعلی،جاویداقبال صدیقی،امجدریاض،آصف رزاق کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزفونکس کمپنی کے مالک نے ایک معذورشخص کے نام پر جعلی کمپنی میسرزتمناانڈسٹریزبنائی ہوئی تھی اورنواب زمان کے نام پرمیزان بینک کے منیجرکے ساتھ ملک کر میسرزتمناانڈسٹریزکے نام پر ایک بینک اکاﺅنٹ کھولاہواتھا جس کے ذریعے شیخ شیزادالٰہی نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیاہے۔زراعءنے بتایاکہ شیخ شہزادالٰہی نے میسرزتمناانڈسٹریزکی جعلی سیلزدیکھاکرپاکستنامیں فونکس بیٹری بنانے ولیا سنچری انڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈکے لئے اربوں روپے مالیت کی ٹیکس چوری کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیونے منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہونے والی مزید کمپنیوں میں شامل میسرزکولٹی انٹرنیشنل،میسرزاسٹارانٹرنیشنل،میسرزپرائم میٹل انڈسٹریزیزپرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزسنچری انجینئرنگ انڈسٹریز، میسرز دینارانڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈکی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمپنیوںنے مجموعی طورپر نوارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی ہے جومبینہ طورپر دنیاکے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے لئے بھیجی ہے۔ذرائع نے بتایاککہ منی لانڈرنگ کا ماسٹر مائنڈ شیخ شہزاد کی گرفتاری کے لئے ایف بی آرکی چھاپہ مارٹیمیں لاہور اور اسلام آباد روانہ کردی گئی ہیں تاکہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button