Eham Khabar

فیصل آبادمیں جعلی کیوموبائل کی فروخت میں ملوث محمدشاہد کے خلاف کارروائی کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزکیوموبائل نے جعلی برانڈفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیزکرتے ہوئے جعلی موبائل فونزکی خریدوفروخت میں ملوث ماسٹرمائنڈمحمدشاہدنامی شخض کے خلاف تحقیقاتی اداروں کے کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق محمدشاہد نامی شخص افغانستان سے جعلی کیوموبائل موبائل اسمگل کرکے فیصل آبادمیں قائم موبائل شاپنگ مال میں دانش موبائل زون کے نام سے کھولی گئی جہاں سے جعلی کیوموبائل کی فروخت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچارہاتھا۔ذرائع کے مطابق میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل) کی جانب سے ہائیکورٹ سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف احکامات حاصل کئے ہوئے ہیں جس پر قانون نافذکرنے والے اداروں نے جعلی موبائل فونزکی فروخت میںملوث افرادکے خلاف کاررروائی کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button