Exclusive Reports

ٹرانس شپمنٹ کنسائمنٹس پر9افسران پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹ میں موبائل اورالیکٹرانکس اشیاءکی اسمگل کے واقعہ کے بعدڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جو میسرز”کے کے میٹل انڈسٹری“ کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کرے گے تاکہ اس امرکا اندازہ کیاجاسکے کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے اب تک کتنے کنسائمنٹس کی کلیئرنس سمریال ڈرائی پورٹ سے کی گئی ہے ،۔اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل شوکت علی نے 9افسران پر مشتمل ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹرعبدالوحیدمروت ریجنل آفس راولپنڈی کو چیئرمین نامزدکیاگہاہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اے ایس اوانچارج)کراچی ،سپرنٹنڈنٹ سلیم اللہ خان ریجنل آفس لاہور،انٹیلی جنس آفیسراکمل ہاشمی ریجنل آفس کراچی کو ممبرنامزدکیاگیاہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرافضل احمد وٹوریجنل آفس راولپنڈی،سپرنٹنڈنٹ طارق رفیق ریجنل آفس کراچی،انٹیلی جنس آفیسرزیاورعباس کراچی،حمیدبھٹی لاہور،اورمحمدسلیم فیصل آبادکو جوائنٹ انویسٹی گیشن کے تمام معاملات کو دیکھنے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ہر15یوم بعد ڈائریکٹرجنرل کو کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ ارسال کرے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ٹرانس شپمنٹ کے ذریعے کی جانے والی اسمگلنگ کے پیش نظرڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے کی جانے والی درآمدکئے جانے والے چارکنسائمنٹس کو کلیئرنس روک دی ہے جس میں دوکنسائمنٹس پورٹ قاسم اوردوکنسائمنٹس اپریزمنٹ ایسٹ میں روکے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button