Eham Khabar

جے ایس گلوبل کی امریکہ میں انویسٹمنٹ کانفرنس ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی معروف بروکریج اور انویسٹمنٹ فرم جے ایس گلوبل کیپٹل کی امریکا میں منعقدہ ایونسٹمنٹ کانفرنس انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پزیرہوگئی۔کانفرنس کاانعقاد 25 سے 27جون تک امریکا میں ہوا، کانفرنس میں جے ایس گلوبل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے شرکت کی جس میں سی ای او جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈ خالد منصور ، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے رکن احسان ملک ، پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او رچرڈ مورین، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سی ای اواور ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی شامل تھے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کا فروغ اور اس کی حوصلہ افزائی تھا۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اورپاکستان بزنس کونسل کے علاوہ اپنی نوعیت کی اس منفرد اور اہم کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف کاروباری اداروِں اور سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے جن میں اینگرو کارپوریشن، حب پاور کمپنی، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ، میزان بینک، جے ایس بینک، ڈی جی خان سیمنٹ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم، فوجی فوڈز اور اے جی پی لمیٹڈقابل ذکر ہیں۔کانفرنس کے دوران پاکستانی اداروں کے نمائندوں نے غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کے سربراہوں اور نمائندوں سے ملاقاتیں کیںاور انہیں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا اور پاک امریکا تجارتی تعلقات میں تیزی سے آتی بہتری کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button