Anti-Smuggling

کراچی ائرپورٹ ، محکمہ کسٹمز نے کوکین کا ایک اور کیس پکڑلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کسٹمزنے ائرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران کوکین کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹو کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ انٹرنیشنل آرایول پر تعینات عملے نے ڈپٹی کلکٹرواصف کی سربراہی میں سخت نگرانی کے دوران امارات ایر لائن کی فلائٹ EK 606 سے کراچی انے والے کینیا کے شہری سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 1.5 کلو گرام کوکین برآمد کر کے مسافر کو گرفتار کرلیا ھے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے کوکین کو انتہائی مہارت سے اپنے سوٹ کیس میں خفیہ طریقہ چھپایا ھوا تھا واضع رہے کہ یہ رواں ھفتہ میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوکین کا تیسرا کیس ھے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان میں کوکین استعمال کرنے والے لوگوں میں اضافہ ھو رھا ھے اور اسکی طلب بڑھ رھی ھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ کسٹمز نے چار کلوگرام کوکین پکڑی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button