Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ، چارکروڑسے زائد مالیت کی کوکین اسمگل کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ نے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دوران چیکنگ قطر ائرویز کی فلائٹ نمبر QR-604ذریعے نائجیریاسے براستہ قطر کراچی پہنچنے والے دو نا ئیجرین مسافروں سے کسٹمز کے گرین چینل پر موجود افسران نے ان سے پوچھ گچھ کی تو مسافروں کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیئے گئے جس پر مسافروں کے پاس موجودساما ن اورمسافروں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی دونوں مسافروں کی غیرمعمولی گھبراہٹ پر ان کو باڈی ایکسرے کروایاگیاتو دونوں مسافروں کے پیٹ میں کافی تعداد میں کپسولز کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافروں سے اس بارے میں تفتیش کی گئی تو انہوں نے پیٹ کے اندر موجود کیپسولز میں کوکین ہونے کا اقرارکیادونوں ملزمان کے پیٹ سے پلاسٹک ٹیپ میں لپٹے ہوئے(161) کیپسولز برآمدہوئے جس میں چارکروڑ90لاکھ مالیت کی 2کلو450گرام کوکین برآمدہوئی ،ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے دونوں مسافروں کےخلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button