Eham Khabar

کسٹمز میں ڈیوٹی ٹیکس جمع کرانے کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کسٹمز میں ڈیوٹی ٹیکس جمع کرانے کے لیے نیا آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر فیصل مشتاق نے کہا ہے کہ یہ ان کے ارکان کے لیے خوش خبری ہے کہ اب وہ کسٹمز میں ڈیوٹی اور دیگر ٹیکس آن لائن جمع کر سکیں گے ،فیصل مشتاق کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹو میشن کی جانب سے متعارف کر ایا جانے والے یوزر پے منٹ سسٹم یو اے ٹی نے کامیابی سے پہلی جی ڈی کا آن لائن عمل مکمل کیا گیا ہے کسٹمز کے اس اقدام سے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس اور ٹریڈ کو براہ راست فائدہ ہو گا، ان کی مشکلات کم ہو نگی، ایسوسی ایشن کے صدر فیصل مشتاق اور سیکریٹری جنرل محمد عامر نے ڈیوٹی اور ٹیکس کے آن لائن سسٹم متعارف کرانے پر ممبر کسٹم اور ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹو میشن کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button