Exclusive Reports

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کے باعث کسٹمزایجنٹس لائسنس کی تجدیدپانچ سال تک کردی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کے باعث کسٹمزایجنٹس کے لائسنس کی پانچ سال تک تجدیدکردی گئی ہے۔اس ضمن میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرفیصل مشتاق نے کہاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے کسٹمزایجنٹس کے لائسنس کی تجدیددوسال کے لئے کی جاتی تھی لیکن کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن گذشتہ کئی سال سے اس جدوجہدمیں مصروف تھی کہ کسٹمزایجنٹس کے لائسنس کی تجدید پانچ سال تک کی جائے تاہم کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کے باعث کسٹمزایجنٹس کے لائسنس کی تجدیدپانچ سال کردی گئی ہے،انہوں نے بتایاکہ ایسے کسٹمزایجنٹس جن کے لائسنس دس سال پرانے ہیں ان کے لائسنس کی تجدیدپانچ سال تک کے لئے کی جائے گی جبکہ دس سال سے کم پرانے لائسنس کی تجدیددوسال تک ہی رہے گی۔انہوں نے مزیدبتایاکہ کسٹمزایجنٹس کو اسٹمپ ڈیوٹی کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے تاہم اب کسٹمزایجنٹس ودرآمدکنندگان اسٹمپ ڈیوٹی کی ادائیگی کسٹمزڈیوٹی کے لئے بنائے جانے والے پے آڈرمیں ہی شامل کرسکیں گے ،اسٹمپ ڈیوٹی کے لئے اب الگ سے ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button