Eham KhabarUncategorized

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے کوروناوائرس کے پھیلاﺅکے پیش نظرتاجروں کو سہولیات دینے کے لئے تجاویزدیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے کوروناوائرس کے پھیلاﺅاوراس کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے پیش نظرتاجروں کی سہولیات کے لئے کئی اقدامات کی تجاویزدی ہے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میںکہاہے کہ ایسوسی ایشن نے سندھ نمیں لاک ڈاﺅن پر کمشنرکراچی سے ملاقات کی اوردرآمدات وبرآمدات کی گاڑیوں کی نقل وحرکت پر تبادلہ خیال کیا۔کمشنرکراچی نے آگاہ کیاکہ کسٹمزایجنٹس اپنے کارڈزدیکھاکرآزادی سے آجاسکتے ہیںجبکہ درآمدکنندگان اوربرآمدکنندگان کی گاڑیوں پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی اسی طرح کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے کسٹمزکلکٹرسے گذارش کی ہے کہ ان حالات میں درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس پر لیٹ چارجزکو ختم کیاجائے جبکہ گڈزڈیکلریشن فائل کرنے کے وقت کو دس دن سے بڑھاکر30دن کیاجائے جبکہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈآف ریونیواوردوسرے حکام سےت اپیل کی ہے کہ پورٹ کہ ڈیلے وڈیٹنشن چارجزکو ختم کیاجائے۔اوردوسری سماعت کی صورت میں اسٹنٹ کلکٹراورڈپٹی کلکٹرکو ہدایات کی جائیں کہ وہ ایسوسی ایشن سے رابطہ کریںاورکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کہاہے کہ ویبوک کے ذریعے آن لائن کلیئرنس ہوتی ہے لیکن فری ٹریڈایگریمنٹ (ایف ٹی اے)سرٹیفکیٹ محکمہ کسٹمزمیں جاکردیناپڑتاہے لہٰذاایف ٹی اے سرٹیفکیٹ کی اسکین کاپی فراہم کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس ممکن ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button