Eham Khabar

ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ٹیکس پیئرز سے رابطے کے لئے آن لائن سسٹم میں موجود خامیوں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آگاہ کردیا ہے۔ کے ٹی بی اے کا کہنا ہے کہ اس آن لائن سسٹم سے ٹیکس پیئرز کو جاری کارروائی کے بارے میں بروقت اطلاع نہیں ملتی اور بعض اوقات ان کے بینک اکاﺅنٹ سے ایف بیآر کے ریکور کے بعد ان کو اس کارروائی کی اطلاع ملتی ہے۔ کے ٹی بی اے کے صدر محمد ذیشان مرچنٹ نے ایف بی آر کے ممبر آئی آر آپریشن ڈاکٹر محمد اشفاق کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے ذریعہ ان خامیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹےکس پیئرز سے رابطے اور ان کو آڈٹ اور دوسرے معاملات میں نوٹسز بھیجنے کے لئے آئی آر آئی ایس کے آن لائن سسٹم پر مکمل انحصارکرنا شروع کردیا ہے۔ زیادہ تر ان نوٹسز کے بارے میں دیئے گئے ای میل یا رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم نبہیں بھیجے جاتے۔ کے ٹی بی اے کے صدر کا کہنا ہے کہ ٹےکس پیئرز کی ایک بڑی تعداد جس میں تنخواہ دار افراد اور کاروباری افراد شامل ہیں، صرف سال میں ایک بار آئی آر آئی ایس پورٹل پر لاگ ان کرتے ہیں اور وہ بھی صرف انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے، جبکہ ٹیکس پریکٹیشنر یا ٹیکس پیئرز اگر لاگ ان کرتے ہیںتو صرف نئی ای میل آئی آر آئی ایس کے ان باکس پر نمودار ہوتی ہے جبکہ اس نوٹس سے متعلقہ دستاویز جوکہ بعد میں بھیجے جاتے ہیں، وہ سسٹم پر نمودار نہیں ہوتے۔ جس کی وجہ سے زیادہ تر ان آرڈر یا نوٹسز کا بروقت جواب نہیں دیا جاسکتا ہے۔ کے ٹی بی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ٹیکس پیئرز کے لئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button