Exclusive Reports

ایسوسی الیکشن :سندھ ہائیکوٹ کا کامیباب پینل کو 18اکتوبرتک برسراقتداررہنے کے لئے حکم امتناع جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے کسٹمزایجنٹس الائنس پینل کو 18اکتوبرتک برسراقتداررہنے کے لئے حکم امتناع جاری کردیاہے اور سندھ ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کو 18اکتوبر2017کو طلب کیاہے ۔مدعی کی جانب سے دی جانے والی درخواست میںموقف اختیارکہ صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرارکمپنیزکے دائراختیارمیں نہیں ہے کہ وہ انتخابات کالعدم قراردیکرنگراں کمیٹی کے قیام اوردوبارہ انتخابات کرانے کاحکم دے۔درخواست میں کہاگیاہے کہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج تنازعہ کا شکارہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی دوبارہ کروائی گئی جس میں کسٹمزایجنٹس الائنس پینل کے نامزدممران نے کامیابی حاصل کی ،درخواست میں یہ بھی بتایاگیاکہ الیکشن کمشنرایسوسی ایشن کے بائی لازکے مطابق تنازعہ کی صورت میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا مجازہے ۔واضح رہے کہ وزارت وصنعت سندھ کی جانب سے گزشتہ روز ہی کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کو بائی لاز کی بے قاعدگیوں پر کالعدم قراردیدیاتھااوراس سلسلے میں صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار جوائینٹ کمپنیز کی جانب سے کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کو ایک خط کے ذریعے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایک نگراں کمیٹی قائم کرے اور اسسٹنٹ جوائینٹ رجسٹرار کمپنیز کی نگرانی میں ازسرنو انتخابات کرائے جائیں تاہم عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کے تازہ حکم امتناع کے بعد ایسوسی ایشن کی نومنتخب ٹیم 18 اکتوبر تک کام کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button