Eham Khabar

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی مسلسل 12ویں کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2019-20میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدامیدواروں نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔کسٹمزایجنٹس الائنس گذشتہ 11سال سے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کررہاہے جبکہ موجودہ سالانہ اتخابات برائے 2019-20میں بھی کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدامیدواروںنے بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2019-20میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے نامزدامیدواروں میں شامل صدرمحمدیحییٰ ،سینئرنائب صدرمحمودالحسن اعوان، نائب صدرراشدخورشید،مرزااظہربیگ،اخبرعلی شیروانی ،طارق رشید خان،شیخ وقاس انجم،گلزارشاہ،جنرل سیکریٹری محمدعامر،جوائنٹ سیکریٹری زہدبشیرچوہدری،انفارمیشن سیکریٹری خواجہ ذیشان اقبال،فنانس سیکریٹری رانازاہدفاروق جبکہ ممبرمینیجنگ کمیٹی میں عامربٹ،فیاض احمدتنولی،فداحسین،جنیدمحمود،مرزاعبدالحنان بیگ،معز طاہرشیخ،محمدآصف،محمدبشارت،محمدبشیر،محمدنعیم ملک ،محمدنویدبشیر، محمدسہیل، محمدیوسف، رضوان علی،ساجد حسین،سہیل صدیق،طہاحسین خان اورطارق محمودنے بلامقابلہ کامیابی حاسل کرلی ہے۔اس سلسلے میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے بانی حاجی آصف سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2019-20میں بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی مسلسل بارویں کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ تمام کسٹمزایجنٹس برادری کو کسٹمزایجنٹس الائنس کے منتخب کردہ امیداوارں پر اعتمادہے ۔انہوں نے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدامیدواروں کی حمایت پر تمام کسٹمزایجنٹس کا شکریہ اداکیااورنومنتخب امیدواروںکے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کسٹمزایجنٹس کے مسائل حل کرنے میں ہرممکن کوشش کرے گی تاکہ کسٹمزایجنٹس کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

 

 

 

 

KCAA Election 2019-20

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button