Eham Khabar

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے امیداواربلامقابلہ کامیاب، نائب صدرکی نشست پر انتخابات کا انعقادہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدامیدواروں میں نائب صدورکے علاوہ تمام امیدواربلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2020-21میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے نامزدامیدواروں میں شامل صدرواثق حسین خان ،سینئرنائب صدرنسیم عسکر،جنرل سیکریٹری محمودالحسن اعوان،جوائنٹ سیکریٹری اطہرنادرچاندنہ،انفارمیشن سیکریٹری خواجہ ذیشان اقبال،فنانس سیکریٹری حسن شیخ جبکہ ممبرمینیجنگ کمیٹی کے پرعہدوں پرنامزد مرزاوقاص بیگ ،اشدجمال ،مرزاحنان بیگ ،عبدالمجیدنورانی،عبدالرشید،سیدفرحان الحسن، فرازاحمدتنولی،کامران الرحمن،ماجدعلی سومرو،مقبول حسین،محمداعظم اعوان،محمدعمران ،محمدکامران، محمدرضوان، محمدشاہد، سجادحسین، شیخ وارث مراداورزاہدشریف بلامقابلہ  کامیاب ہوگئے ہیںجبکہ نائب صدورمیںشامل فروخ سلیم ،کثیف خان مروت، محمدافضل، محمداصغرعباسی،نصراللہ خان اورسعداحمدقریشی کی نشستوں پر انتخابات کا انعقادکیاجائے گا۔اس سلسلے میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے بانی حاجی آصف سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2020-21میں بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام کسٹمزایجنٹس برادری کو کسٹمزایجنٹس الائنس کے منتخب کردہ امیداوارں پر اعتمادہے اوروہ کسٹمزایجنٹس کے مسائل کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ نائب صدرکی نشستوں پر انتخابات میں بھی کسٹمزایجنٹس الائنس کی کامیابی حاصل ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button