Eham Khabar

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کا نتیجہ تنازعہ کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس گروپ کے نامزدصدریحییٰ محمدکی ایک ووٹ سے کامیابی کے بعد نتیجہ پرتنازعہ کا شکارہوگیا۔ تاہم نتیجہ پر کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدصدرفیصل مشتاق نے تحفظات کا اظہارکیااورووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیاگیاجس پر الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی بروزپیر(آج)کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ اس ضمن میں کسٹمز ایجنٹس گروپ کی جانب سے نامزد صدر یحییٰ محمد نے بتایا کہ کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے بائی لاز کے مطابق جو ووٹ ڈبوں کے اندر سے نکلتے ہیں، انہیں کو گنا جاتا ہے بصورت دیگر ڈبوں کے علاوہ ملنے والے ووٹ قابل قبول نہیں ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جانب سے منعقدکئے جانے والے انتخابات میں دونوں پینل کے نامزدامیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔کسٹمزایجنٹس گروپ کی جانب صدرکے لئے نامزدکئے جانے والے یحییٰ محمد، اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ سہیل ناصر 489 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے اور ممبرمینیجنگ کمیٹی شیخ مدثررفیق 493ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے تین سیٹوں کے علاوہ دیگر17امیدواروں نے کامیابی کا سہرا اپنے سرپر سجایاہے جس میں سینئروائس پریزیڈنٹ محمد امین عیسانی نے 500ووٹ،وائس پریزیڈنٹ مرزااطہربیگ 494ووٹ،جنرل سیکریٹری محمد عامر500ووٹ،جوائنٹ سیکریٹری حسن شیخ وہرا499ووٹ،انفارمیشن سکریٹری رانا زاہدفاروق 496ووٹ،فنانس سکریٹری محمد مناف جھانگڑا اور ممبر منیجنگ کمیٹی عبدالحسن 491 ووٹ، احمد شہزادخان ،دانش نصیر،فہیم الحسن 494ووٹ،اقبال ظفرعالم 490ووٹ، اصلاح علی انصاری495ووٹ،کاشف انور481ووٹ،خواجہ ذیشان اقبال 500ووٹ،مرزاعبدالحسن بیگ 495 ووٹ، نوشادحیدر 494 ووٹ، شہزاد انصاری 499ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔ کسٹمزایجنٹس گروپ کی جانب سے نامزد پریزیڈنٹ یحییٰ محمداوراسسٹنٹ وائس پریزیدنٹ سہیل ناصر489ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزد پریزیڈنٹ فیصل مشتاق اوراسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ محمودالحسن اعوان نے488ووٹ حاصل کئے ہیں اور مجموعی طورپر 52ووٹ ریکنسائل نہیں ہورہے اسی وجہ سے کسٹمزایجنٹس الائنس کی قیادت نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی بروزپیر (آج)کرنے کا مطالبہ کرکیا۔ تاہم رابطہ کرنے پر کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدصدرفیصل مشتاق کا کہناہے کہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں مجموعی طورپر 1024ووٹ کاسٹ کئے گئے جس میں سے کسٹمزایجنٹس الائنس نے 445 پینل ووٹ اورکسٹمز ایجنٹس گروپ نے 430 پینل ووٹ حاصل کئے جبکہ 46 ووٹ مستردہوئے اور 102ووٹ دونوں پینل نے مشترکہ طورپرحاصل کئے ۔انہوں نے بتایاکہ مجموعی طورپر کاسٹ کئے جانے والے 1024ووٹوںمیں سے 1023ووٹوں کا نتیجہ آیاہے جبکہ ایک ووٹ مسنگ ہے جس کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button