Exclusive Reports

پورٹ قاسم کلکٹریٹ :اسٹیل اسکریپ کی آڑمیں کپڑے کی کلیئرنس کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے پورٹ قاسم سے رمیلٹ ایبل اسٹیل اسکرپ کے کنسائمنٹس کی آڑمیں کپڑاسمیت دیگرمصنوعات کی کلیئرنس کا انکشاف کیاہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے پورٹ قاسم سے کلیئرکئے جانے والے اسٹیل اسکرپ کے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزخرم اسٹیل کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے دسمبر2016میں اسٹیل اسکریپ کے پانچ کنسائمنٹس درآمدکئے تاہم مذکورہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کراسٹیل اسکرپ کی آڑمیں پولیسٹرفیبرک اورفین بیلٹ کی کلیئرنس کرکے قومی خزانے کومجموعی طورپرایک کروڑ30لاکھ36ہزارروپے کا نقصان پہنچایا۔کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرکے مطابق درآمدکنندہ کی جانب سے فائل کی جانے والی پانچوں گڈزڈیکلریشن میں غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے 138.90میٹرک ٹن ریملٹ ایبل اسٹیل اسکرپ ظاہر کیاگیاتھا جبکہ درآمدکنندہ نے مذکورہ پانچوں کنسائمنٹس میں مجموعی طورپر 11.77میڑک ٹن فین بیلٹ اور72.151میٹرک ٹن پولیسٹرفیبرک کی کلیئرنس کی گئی ۔واضح رہے اس سے قبل بھی پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر میسرزخرم اسٹیل ملزکی جانب سے دبئی ( جبل علی) سے 106.64ٹن وزنی آئرن /اسٹیل ریمیلٹ ایبل اسکریپ کے تین کنسائمنٹس درآمدکئے گئے جس کی کلیئرنس گرین چینل عمل میںآئی تھی جبکہ کنسائمنٹس میں 46.306میٹرک ٹن انڈین کپڑے ، 33500 موبائل چارجر، 15000کیلکولیٹر،2885کاسمیٹکس کٹ ،2200ہیئرپریپریشن ،9879ہیئراسپرے کی کلیئرنس کرکے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 93لاکھ روپے کانقصان پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button