Eham Khabar

ایل ای ڈی بلب کی تیاری کے سامان پر ڈیوٹی کی رعایت نہیں، ایف بی آر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ان پٹ آﺅٹ پٹ کوفیشنٹ آرگنائزیشن نے مینوفیکچررز کے اضافی کوٹے کے مطالبے پر ایل ای ڈی لائٹس کے پارٹس کے اضافی امپورٹس پر زیرو پرسنٹ کسٹمز ڈیوٹی کی اجازت نہیں دی۔ ایل ای ڈی کی لائٹس بنانے کے لئے اس کے مطلوبہ سامان کی امپورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی زیرو فیصد پہلے سے ہی دی جاچکی ہے البتہ مینوفیکچررز نے یہ مطالبہ کیا کہ یہ زیرو فیصد ڈیوٹی کی سہولت ان کے اضافی کوٹہ پر بھی دی جائے۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے ڈائریکٹر جنرل ان پٹ آﺅٹ پٹ کوفیشنٹ آرگنائزیشن نے ایف بی آر سے مدد طلب کی کہ یہ رعایت مینوفیکچرز کے اضافی امپورٹ پر دی جائے یا نہیں۔ اس پر ایف بی آر نے واضح کیا کہ یہ رعایت صرف ایل ای ڈی لائٹس کے پرزہ جات کی امپورٹس پر ہے لہذا اس رعایت کو ایل ای ڈی بلب کی تیاری کے لئے نہیں دیا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button