Anti-Smuggling

محکمہ کسٹمزنے لاکھوں روپے مالیت کے ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ایئرپورٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑسے زائد مالیت کے ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرایئرپورٹ (اے ایف یو)عرفان الرحمن خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ فیصل آباد سے کراچی ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرعرفان الرحمن خان کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹرایئرپورٹ عامرنواز نے ڈپٹی کلکٹرتوصیف امان گورچانی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے فیصل آباد سے کراچی آنے والی مشتبہ ٹویوٹا کرولا گاڑی کو ایئرپورٹ روڈ کے قریب (پی ایس او)پیٹرل پمپ پر روک کر تلاشی لی توگاڑی سے 58لاکھ 20ہزارمالیت کے 1940ممنوعہ بوسٹن انجکشن برآمد کر کے کار میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیاہے ضبط شدہ انجکشن اور گاڑی کی مجموعی مالیت 77لاکھ60ہزارروپے ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر مجاز عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا ھے مزید تفتیشی جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button