Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ایئرپورٹ نے 94لاکھ مالیت کی 940گرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاو¿نج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دوران چیکنگ گلف ائرویز کی فلائٹ 753 GF سے بحرین جانے والے پاکستانی مسافر جس کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے کو شک کی بنیاد پر روک کر اس کے ہمراہ سوٹ کیس جو کہ ASF اسکینگ مراحل سے گزر کر کلیئر ہو چکا تھا اس کے بارے میں پوچھ گچھ کی اوراس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اشیاءتو موجود تھی جس پر مسافر نے اس بارے میں انکار کیا مسافر کے بیان سے غیر مطمئن ہونے پر اس کے سوٹ کیس کو تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے کسٹمز کاونٹر پر کھول کر چیک کیا گیا تو سوٹ کیس کے سائیڈ وال میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی اعلی معیار کی 940 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی بین الاقومی مالیت 94 لاکھ روپے ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مسافر کا سامان اور برآمد شدہ ہیروئن پاو¿ڈر کو قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button