Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ نے نومبر 2017میں12ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے پانچویں ماہ نومبر2017 میں 13کروڑ30لاکھ روپے کمی کے ساتھ12ارب 58کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو نومبر2017کے لئے 12ارب72کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے پانچویں ماہ نومبر میں مجموعی طورپر 33ارب 97کروڑ وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 12ارب 58کروڑ80لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں15ارب 59کروڑروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 5ارب 73کروڑ 40 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 59کروڑ روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی 2017تانومبر2017کے دوان مجموعی طورپر ایک کھرب 79ارب29کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 65ارب 50کروڑ20لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں82ارب 93کروڑ80لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 30ارب 24کروڑ روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 61کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button