Exclusive Reports

اپریزمنٹ ایسٹ ،جعلی دستاویزات پر73 گاڑیوں کی کلیئرنس ،کلیئرنگ ایجنٹ یونیک ٹریڈرزسمیت 73ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی سے جنوری 2021تادسمبر2021کے دوران جعلی دستاویزات پر 75گاڑیوں کی کلیئرنس کئے جانے کا انکشاف ہواہے ۔ذرائع کے مطابق کلیئرنگ ایجنٹ میسرزیونیک ٹریڈزنے غیرقانونی طریقے سے جعلی دستاویزات پر زیرتبصرہ مدت کے دوران نویداحمد، صورت خان، محمدایاز،یاسرخان،اختر،انورعلی،بخت شیرخان،عامرخان،،محمدیوسف،عبدالبسیر،حشام گل، محمدالیاس،بخت محمد،نصیب خان،نصراللہ،نیازعلی خان، غازی گل، محمدندیم،زبیرگل، نورین شاہ،زیب علی،شاہداختر،زاہدبادشاہ،سہیل بادشاہ،ارشا،صفدرعلی،محمدشیر،محمدنعمان،ثناہ اللہ،سعیدالرحمن،منصورخان، معتی الرحمن، انیس الرحمن، مجیداللہ،فرحان،محمدعدیل،علی اکبر،فضل دین خان،زرنوید،ارسلان خان،عباس علی،امان اللہ خان، حضرت علی،خادم علی شاہ، محمدعارف، محمداسلام،منیب حسین، شاہ فیصل،شاہدعلی،وحیداحمد،زبیرشاہ،ذاکراللہ،نجیب اللہ،ذوالفقارعلی، عظمت خان،عمران خان،نعمان،محمدآصف،حضرت حسین،لطیف الرحمن،آصف خان، محمد عابد،ندیم،ذوالکیفال،اقراءاسلم،واحدعلی،محمدحسین، عمیرخان،جلال احمد،شفیع اللہ،اعجازخان، اعجازخان اوروقاراحمدکوجنوری 2021 تا دسمبر 2021 کے دوران 7کروڑ77لاکھ60ہزارمالیت کی 73گاڑیوںمیں شامل2 ہنڈاویزل،7ٹویوٹاایکوا،15ٹویوٹاوٹز،8میرا،5ٹویوٹاپاسو،2سوزوکی آٹو،3نسان نوٹ،2نسان ڈیز،ٹویوٹاپیریس،سوبارووین،9لینڈکروزر،ٹویوٹاٹاکوموپک اپ،نسان جوکی،سوزوکی ویکن آراور2ڈائشومووکی کلیئرنس جعلی دستاویزات پر کروائی گئیں۔ذرائع کے مطابق دسمبر2021میں اپریزمنٹ ویسٹ میں جعلی دستاویزا ت پر پرانی گاڑیوں کی کلیئرنس کی نشاندہی پرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے گاڑیوںکی کلیئرنس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کا آغازکرتے ہوئے جنوری 2021تادسمبر2021کے دوران مذکورہ کلکٹریٹ سے کلیئرکی جانے والی گاڑی کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوامذکورہ مدت کے دوران کلیئرنگ ایجنٹ میسرزیونیک ٹریڈرزنے73گاڑیوں کی کلیئرنس جعلی دستاویزات پر کروائی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے بینک اسلامی کراچی پرانچ سے رابطہ کرکے کلیئرنگ ایجنٹ کی جانب سے محکمہ کسٹمزمیں جمع کی جانے والے پی آرسیزکی تصدیق کروائی گئی تو مذکورہ بینک نے تمام پی آرسیزسے لاتعلقی کا اظہارکیاجس پر محکمہ کسٹمزنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزیونیک ٹریڈرزسمیت73ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ محکمہ کسٹمزمیں گاڑیوں کی کلیئرنس میں وقتافوقتابدعنوانی کے کیس ہوتے ہیںلیکن اس کے سدباب کے لئے کوئی موثراقدام نہیں اٹھایاجاتا۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں چیف کلکٹرکی جانب سے احکاما ت جاری کئے گئے جس میںگاڑی کی کلیئرنس کروانے والے کسٹمزایجنٹس کے کسٹمزہاﺅس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم چیف کلکٹرکے اس اقدام پر کس حدتک عمل درآمدکیاجاتاہے یاپھر ان کے احکامات کو ہوامیں اڑادیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button