Anti-SmugglingExclusive Reports

پریزمنٹ ایسٹ نے چھالیہ کی ایک اور اسمگلنگ ناکام بنادی

اکراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم سی سی اپریزمنٹ ایسٹ نے جبل علی سے آنے والے چھالیہ کے ایک کنسائمنٹ جوکہ صابن کی آڑ میں لایا جارہا تھا، اس کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔۔ ایم سی سی اپریزمنٹ ایسٹ کے کلکٹر سعید اکرم نے چھالیہ کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کی پہلے ہی ہدایت جاری کرچکے ہیں۔ یہ چھالیہ کی اسمگلنگ کے حوالے سے پانچویں کنسائمنٹس ہے جوکہ قبضہ میں لی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اپریزمنٹ ایسٹ کے افسران نے چھالیہ قبضے میںلینے کے بعد اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کے افسران میں شامل اپریزنگ آفیسرعادل رشیداورہاشم نے فشریزسے ریاض حسین اورپورٹ سے سہولت کارابراہیم کو گرفتارکرکے تفتیش کے لئے کسٹمزکورٹ سے ریمانڈحاصل کرنے کو کہاگیالیکن عدالت نے ملزمان کو ریمانڈدینے کے بجائے ان کو جیل بھیج دیا۔ذرائع کاکہناہے کہ کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ نے اس کامیابی پر ایڈیشنل کلکٹر شیراز احمد، اسسٹنٹ کلکٹر سید محمد رضا نقوی اور اپریزمنٹ آ فیسر کلیم چٹھہ کی کوششوں کو سراہا۔ذرائع کے مطابق میسرز علی باغ انٹرپرائز کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی فائل کی جانے والی جی ڈی میں درآمدکنندہ نے صابن اسٹاک ظاہرکیاجبکہ ایگزامنیشن کے دوران انکشاف ہواکہ صابن کے ڈرموں میں چھالیہ چھپائی گئی ہے۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈرموں میں90 فیصد چھالیہ چھپائی گئی تھی جبکہ ڈرموںمیں اوپرکی طرف صابن اسٹاک رکھاگیاتھاتاکہ کسٹمزافسران کو گمراہ کیاجاسکے ۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکئے جانے والا کنسائمنٹ 5 کنٹینرز پر مشتمل تھا جن کو کسٹمز نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ کسٹمز حکام کو جبل علی سے آنے والے تمام صابن کے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button