Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ نے کسٹمزڈیوٹی کے ہدف سے 3ارب زائد وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ مالی سال 2020-21کے گیارویں ماہ مئی2021 کے دوران 3 ارب 41کروڑ 81 لاکھ80ہزار روپے اضافے کے ساتھ20 ارب51کروڑ81لاکھ80ہزار روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ کو17ارب10کروڑروپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ نے مئی2021 میں مجموعی طورپر58 ارب 36 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 20ارب 51 کروڑ 81لاکھ80ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں29ارب 60کروڑ 86لاکھ 20 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مدمیں7ارب15کروڑ22لاکھ60ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںایک ارب 8 کروڑ 29 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ نے جولائی2020 تامئی2021کے دوران مجموعی طورپر5 کھرب41 ارب 18کروڑ 10 لاکھ30ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 89ارب 57کروڑ70لاکھ60ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں2 کھرب79ارب 60کروڑ48لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 66 ارب 71 کروڑ 38 لاکھ80ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں5ارب28 کروڑ 52لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button