Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ نے کسٹمزڈیوٹی کے ہدف سے 5ارب زائد وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ مالی سال 2020-21کے ساتویں ماہ جنوری2021 کے دوران 5 ارب 26کروڑ 62 لاکھ روپے اضافے کے ساتھ19 ارب86کروڑ22لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو14ارب56کروڑ60لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جنوری2021 میں مجموعی طورپر55 ارب 96 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 19ارب 86 کروڑ 22لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں28ارب 64کروڑ17لاکھ60ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں6ارب81کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 64 کروڑ 53لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جولائی2020 تاجنوری2021کے دوران مجموعی طورپر3 کھرب17 ارب 70 کروڑ 39 لاکھ40ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 12ارب 48 کروڑ70لاکھ70ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب62ارب 83کروڑ22لاکھ20ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 39 ارب 60 کروڑ 24 لاکھ80ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںدوارب78 کروڑ 21لاکھ 60ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button