Exclusive Reports

اپریزمنٹ ایسٹ، جعلی پے آرڈرزپرکپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلئرنس کاانکشاف، ملزمان کے خلاف مقدمات درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نےجعلی پے آرڈرکے ذریعے کپڑوں کےکنسائمنٹس کی کلیئرنس پر ملزمان میں شامل درآمدکنندہ میسرزورولی امپکس کے مالک محمدسلیم،عبدالرزاق ، کلیرنگ ایجنٹ میسرزویلکم کے مالک محمدجنید،نہال ،محسن ،توفیق اسمائل کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ کپڑوں کے درآمدکنندہ کی جانب سے38لاکھ54ہزارروپےمالیت کےجعلی پے آرڈرپر رکے ہوئے کپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی ہے جس پر کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیر کو کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کے لئے جمع کروائے جانے والے پے آرڈرزکی جانچ پڑتال کی ہدایات جارہی کیں جس پر ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیر نے ڈپٹی کلکٹررانا ارسلان مجیدکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرمحمدابراہم خان اوردیگر افسران پرمشتمل ٹیم نے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹااوردرآمدکنندگان کی جانب سے سیکورٹی کےلئے جمع کروائے جانےو الے پے آرڈرکی جانچ پڑتال متعلقہ بینکو ں کے ذریعے کروائی گئی تومتعلقہ بینکوں نے پے آرڈرسے لاتعلقی کا اظہارکیا،ذرائع نے بتایاکہ مزکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کپڑوں کے کنسائمنٹس کو محکمہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مس ڈیکلریشن کے باعث پر کپڑوں کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک دی تھی تاہم درآمدکنندگان کی جانب سے میں کپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے اپیلیٹ ٹربیونل کسٹمزنے سیکورٹی پے آرڈرزکے عوض کنسائمنٹس کلیرکرنے کی ہدایت جاری کیں۔تاہم حکم نامہ کے بعد درآمدکنندہ نے رکے ہوئے کپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کےلئےجعلی پے آرڈرکا سہارالے کرکنسائمنٹس کی کلیئرنس کروائی گئی۔

 

 

MCC Appraisement East Deduct case that Importer has clear Fabric consignments through fake payorder/fake bank Instruments.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button