Exclusive Reports

تمام حکومتی احکامات کو نظراندازکرتے ہوئے اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے پاک شاہین ٹرمینل پر آکشن کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے بجائے پاک شاہین ٹرمینل پرمختلف وجوہات کے باعث روکی جانے والی اشیاءوگاڑیوں کی نیلامی کاانعقادکیاگیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کوروکنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے جس کے لئے شاپنگ پلازہ ،اسکولزاورمارکٹیںکو بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ سرکاری دفاترمیں عملے کی تعدادبھی کم کردی گئی ہے تاکہ کورناوائرس سے کم سے کم لوگ متاثرہوں ۔اس کے علاوہ کروناوائرس کے پیش نظرپاک فوج کی جانب سے 23مارچ کو ہونے والی پریڈبھی منسوخ کردی گئی ہے لیکن ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے تمام احکامات کو نظراندازکرتے ہوئے پاک شاہین ٹرمینل پر مختلف وجوہات کے باعث روکے گئے کنسائمنٹس اورگاڑیوں کی نیلامی کا انعقادآج(20مارچ2020)کو کیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے منعقد کی جانے والی نیلامی میں ایک بڑی تعدادنے شرکت کی جو کہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے برخلاف ہے جبکہ محکمہ کسٹمزکو نیلامی کے انعقادکو منسوخ کردیناچاہئے تھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے گذشتہ دنوں ایک نوٹیکفیشن جاری کیاتھا جس میں کسٹم ہاﺅس کراچی میں صرف ان افرادکو داخلے کی اجازت دی گئی تھی جن کا کسٹم ہاﺅس میں کوئی کا م ہے جبکہ غیرمتعلقہ افرادکا داخلہ مکمل طورپر بند کردیاگیاتھالیکن اس کے باوجود ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے نیلامی کا انعقاد کیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button