Eham Khabar

اپریزمنٹ ایسٹ سے کوریان شیٹس کی غیر قانونی کلیئرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ سے کچن، باتھ روم کیبنٹ شیٹس کی آڑ میں کوریان شیٹس کی کلیئرنس کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درآمدکنندگان کی جانب سے کچن، باتھ روم کیبنٹ شیٹس کی آڑ میں کوریان شیٹس کے کنسائمنٹس کی کم درآمدی ویلیو ظاہرکرکے قومی خزانے کو کروڑوں کانقصان پہنچایا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچن اور باتھ روم کیبنٹ میں کوریان شیٹس کا استعمال ہی نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق درآمد کنندگان کی جانب سے ڈیڑھ ڈالر فی کلوگرام کے حساب سے کوریان شیٹس کی کلیئرنس کی جارہی ہے جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوریان شیٹس کی درآمدی ویلیو محکمہ کسٹمز کی جانب سے 2.02 ڈالر فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے لیکن درآمد کنندگان میں شامل میسرزمختاراینڈسنز کی جانب سے کوریان شیٹس کے لئے نیا طریقہ استعمال کیا جارہا ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے جی ڈی نمبر KAPE-HC-20344–07082020اورKAPE-HC-191625-15062020کے تحت کوریا شیٹس کو کچن، باتھ روم کیبنٹ شیٹس ظاہر کرکے اسے ڈیڑھ ڈالر فی کلوگرام کے حساب سے کلیئر کروایاگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button