Eham Khabar

انڈرانوئسنگ کے ذریعے درآمدی کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے انڈرانوائسنگ کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے ڈبوں کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزرحیم انٹرپرائززکے مالک شکیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزرحیم انٹرپرائززکی جانب سے کین پی فلنگ (ڈبے) کاکنسائمنٹ درآمدکیاگیا تاہم درآمدکنندہ کی جانب سے کنسائمنٹ کی گڈزڈیکلریشن فائل کی گئی جس میں درآمدکنندہ نے کنسائمنٹ کی درآمدی قیمت 14لاکھ87ہزارروپے ظاہر کی گئے جس کے لئے درآمدکنندہ نے محکمہ کسٹمزمیں جعلی انوائس جمع کرواکر اس کے تناسب سے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی جبکہ ایگزامنیشن کے دوران اس امرکی نشاندہی ہوئی کہ کنسائمنٹ کی درآمدی ویلیو 76لاکھ12ہزارروپے ہے اوراس پر52لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کرناتھی ۔ذارئع نے بتایاکہ ایگزامینیشن رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ملنے والی انوائس میںدرآمدی کنسائمنٹ کی قیمت 46690ڈالر تھی جبکہ درآمدکنندہ کی جانب سے جمع کی جانے والی جعلی انوائس پر درآمدی قیمت 7996ڈالر ظاہر کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button