Eham Khabar

ایم سی سی ایسٹ نے ایگزامنیشن کا طریقہ کارجاری کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کے لئے ایگزامنیشن کاطریقہ کارجاری کردیاہے اورکسٹمزافسران کو سختی سے پابندکیاہے کہ وہ اس طریقہ کارپر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق اس طریقہ کارکے تحت منتخب کردہ کنٹینرزپر سیل ہٹاتے وقت اسسٹنٹ کلکٹریاڈپٹی کلکٹرکاموجودہونالازمی قراردیاگیاہے تاہم کنٹینرزسے جتنی بھی انوائسزبرآمدہوںگیان کا فائل کردہ گڈزڈیکلریشن سے تصدیق کرناضروری ہے اوراگرکسی انوائس میںموجوداشیاءگڈزڈیکلریشن سے مماثلت نہیں رکھتی ہوںتواس پر الرٹ جاری کرناضروری ہوگا۔ذرائع کے مطابق اگرکسی کنٹینرمیںایک سے زیادہ کنسائمنٹس موجودہوں توایسی صورت میں کنٹینرزکے تناسب سے ہرکنسائمنٹ کی پیکنگ لسٹ سسٹم کے ذریعے درآمدکنندہ کو مہیاکرناہوں گی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ اورڈپٹی کلکٹراس کی ایگزامینشن کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایگزامنیشن رپورٹ کی تصویربالکل واضح ہونی چاہئے جو کہ عدداورسامان کے بارے میں تفصیلات کو بتاسکیں اس کے علاوہ اسسٹنٹ یاڈپٹی کلکٹرکے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ایگزامنیشن کے معیارکو ہرصورت میں یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی مس ڈیکلریشن یا انڈرانوئسنگ کو روکاجاسکے۔

 

 

 

 

 

MCC East Issue Examination Procedure

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button