Eham Khabar

استعمال شدہ مشینری کی آڑمیں نئی مشینری کلیئر کرنے کی کوشش ،میسرزخالد ٹریڈرزکے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے نئی مشینری کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکرنے اوراورغیرقانونی طریقے سے رقوم باہربھیجنے والے درآمدکنندہ کاسراغ لگالیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ کی ہدایت پر درآمدی کنسائمنٹس کی سخت جانچ پڑتال کرنے پر عملدرآمدکیاجارہاہے تاہم کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ انجینئرریاض میمن کی ہدایت پر مدنظررکھتے ہوئے اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی میں تعینات پرنسپل اپریزرشاہ رخ صدیقی اوردیگرافسران نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مس ڈیکلریشن اورغیرقانونی طریقے سے درآمدی کنسائمنٹ کی ادائیگی کرنے والے میسرزخالدٹریڈرزکے مالک محمدخالدکا سراغ لگاکر اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندہ نے کسٹمزایکٹ کی شق 79کا فائدہ اٹھاکرکنسائمنٹ کی پری ڈیکلریشن ایگزامینشن کی سہولت لی گئی جوصرف استعمال شدہ اشیاءکے درآمدی کنسائمنٹس پردی جاتی ہے تاکہ درآمدکنندہ گڈزڈیکلریشن فائل کرنے سے قبل درآمدکئے جانے والے سامان کی لسٹ تیارکرسکے اور مس ڈیکلریشن کامرتکب نہ ہولیکن درآمدکنندہ کی جانب سے مذکورہ سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاکرنئی مشینری اوردیگراشیاءکلیئرکرنے کی کوشش کی گئی۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرکے مطابق میسرزخالد ٹریڈرزکے مالک محمدخالد نے ویبوک میں سیلف اسسمنٹ کے تحت استعمال شدہ مشینری کاکنسائمنٹ کی آڑمیں نئی مشینری کلیئرکرنے کی کوشش کی ۔ذرائع کے مطابق کسٹمزحکام نے جس درآمدی کنسائمنٹ کی ادائیگی کا جائزہ لیاتواسٹیٹ بینک کی گائیڈلائن کے مطابق درآمدکنندہ نے ایل سی پرانی مشینری کے لئے کھلوائی تھی جس سے ظاہرہوتاہے کہ ملزم نے بھاری رقوم غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک موجودسپلائرکو فراہم کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے کنسائمنٹ کی درآمدی ویلیو10194امریکی ڈالرظاہرکی تھی جبکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے کنسائمنٹ کی درست مالیت 76138ڈالربتائی گئی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ درآمدکنندہ نے مذکورہ کنسائمنٹ کی غیرقانونی کلیئرنس میں43لاھ60ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کرنے کی کوشش کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button