Eham Khabar

بیرنگ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر کروڑوں روپے کے ٹیکسزکی چوری کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے بال بیرنگ کے متعدد کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر ملزمان میں شامل درآمدکنندگان میسرز منیرٹریڈرزکے مالک محمدمنیر،میسرزجنیدٹریڈرزکے مالک زمان خان،میسرززینب انٹرنیشنل کے مالک شیخ محمدبلال شہزاد،کلیئرنگ ایجنٹس میسرزوقاراینڈبرادرزکے مالک وقارعالم، میسرز عامر انٹرنیشنل کے مالک عامرمنشاءکے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق بیرنگ کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس پر ممبرکسٹمزطارق ہدیٰ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیںتھیںجس پر تینوں کلکٹریٹ میں کلیئرکئے جانے والے بیرنگ کے کنسائمنٹس کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے تاہم اس سلسلے میںکلکٹر ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ انجینئرریاض میمن کی جانب سے شعبہ آراینڈڈی میں تعینات افسران کو بیرنگ کے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی گئیں جس پر کسٹمزافسران نے میسرز منیرٹریڈرز،،میسرزجنیدٹریڈرز،میسرززینب انٹرنیشنل کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوکہ میسرززینب انٹرنیشنل نے 2019تا2020کے دوران بیرنگ کے چارکنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی جس میں مس ڈیکلریشن کے ذریعے 2کروڑ1لاکھ22ہزار236روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکم ادائیگی کی گئی جبکہ میسرزمنیرٹریڈرزنے تین بیرنگ کے تین کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جس میں 1کروڑ23لاکھ17ہزار764روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزاورمیسرزجنیدٹریڈرزنے بیرنگ کے چھ کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کرواکر63لاکھ78ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button