Eham Khabar

اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے کنٹینر میں موجود ایک سے زائد کنسائمنٹس کی الگ الگ تصاویر اپ لوڈ کروانا لازمی قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ایسٹ نے کنٹینرز کلیئرنس کے لئے ایک سے زائد کنسائمنٹس یا اشیاءکی صورت میں الگ الگ تصاویر اپ لوڈ کروانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اپریزمنٹ ایسٹ نے ایک آفس آرڈر میں کلیئرنس کو مزید شفاف بنانے کے لئے ایگزامنیشن رپورٹ میں کنٹینر میں موجود ایک سے زائد کنسائمنٹس کی تصاویر اپ لوڈ کروانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ کلکٹریٹ کا کہنا ہے کہ ہر تصویر کو اس اشیاءکے سیریل نمبر کے ساتھ اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ایگزامنیشن رپورٹ میں امیج کا نمبر بھی دینا ضروری ہوگا تاکہ اس کی کلیئرنس کو آسان بنایا جاسکے۔ کلکٹریٹ نے ایگزامنیشن آفیسرز کو اس سلسلے میں ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت جاری کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button