Exclusive Reports

آٹوپارٹس کنسائمنٹ کی غیرقانونی کلیئرنس ،درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپرکلیئرکئے جانے والے آٹوپارٹس کے کنسائمنٹ کوریکورکرکے ملزمان میں شامل میسرزدرویش انٹرنیشنل کے مالک محمدزبیراورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزمعازان انٹرنیشنل کے دونوں پارٹنرسید زین الحسین اورطاہرافتخارملک کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرفیاض رسول کو خفیہ اطلاع ملی کہ ساﺅتھ ایشیاءپاکستان کنٹینرٹرمینل سے آٹوپارٹس کا کنسائمنٹ غیرقانونی طورپرکلیئرکیاگیاہے تاہم کلکٹرفیاض رسول کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرداﺅدپیرزادہ کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں ،ایڈیشنل کلکٹرداﺅدپیرزادہ نے ڈپٹی کلکٹرعثمان طارق ،پرنسپل اپریزرسعودحسن خان ،اپریزرآصف جمیل اوردیگرپرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ۔ذرائع کے مطابق کسٹمزکی مذکورہ ٹیم نے فوری طورپر ٹرمینل پر کارروائی کی تومعلوم ہواکہ کنسائمنٹ ٹرمینل سے کلیئرہوکرجاچکاہے جس پر ٹرمینل انتظامیہ سے ڈرائیوراورٹرانسپورٹرکا نام اورموبائل نمبرحاصل کیاگیااورفوری طورپر ٹرانسپورٹر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایاکہ ٹرک پر لدا کنٹینر آل عمران ہوٹل کے قریب ماری پور ٹرک اسٹینڈ پر کھڑا ہے اور اس کے مطابق ٹیم دی گئی جگہ پر پہنچی اور کنٹینر اور ٹرک کومیسرز جے زیڈ ٹرانسپورٹ کمپنی میں کھڑا پایا ڈرائیور نے نشاندہی کی کہ کنٹینر سے اتارا گیا سامان مذکورہ گودام میں پڑا ہے تاہم جانچ پڑتال کے دوران پائی جانے والی مقدار ظاہر شدہ مقدار سے بہت کم تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ڈرائیورسے مزیدتفتیش کی گئی تواس نے بتایاکہ دانش نامی شخص کی ہدایت پر سامان اس مقام پر پہنچنے سے پہلے وزیر نامی دوسرے شخص کی مدد سے بھٹائی گودام میں ٹرک پر لدے دوسرے کنٹینر میں منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش اور ٹرک ڈرائیور، ٹرانسپورٹر کے بیانات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دانش نامی شخص نے اس ساری کارروائی کا انتظام کیا اور سامان کی کلیئرنس اور دوسرے کنٹینر میں منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیااورکنسائمنٹ کو دوسرے کنٹینرمیںمنتقل کرکے لاہورروانہ کردیاگیاہے ، محکمہ کسٹمزکی ٹیم نے کراچی گڈزکیریئرایسوسی ایشن اورکسٹمزاینڈایکسائزکمیٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے رابطہ کرکے تمام معاملات سے آگاہ کیاجس پر ایسویسی ایشن نے فوری طورپرٹرک کے ڈرائیورسے رابطہ کرکے ٹرک کو ہالہ سے واپس کراچی لاکرمحکمہ کسٹمزکے حوالے کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ کے محکمہ کسٹمزکی جانب سے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتا ل کی گئی توکنٹینرسے گھریلواستعمال کے سامان اورپیکنگ میٹریل کے بجائے آٹوپارٹس کی بڑی مقداربرآمدہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button