Exclusive Reports

اپریزمنٹ ایسٹ ، لنڈاکی آڑمیں گارمنٹس کے کنسائمنٹس کلیئرکرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے لنڈاکے کنسائمنٹس کی آڑمیں مس ڈیکلریشن کرکے ریڈی میڈگارمنٹس کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی کوشش کا نام بناکرملزمان میں شامل درآمدکنندہ میسرزبخشی انٹرپرائزز کے مالک ارشاداللہ مگسی کلیئرنگ ایجنٹس میسرزکوئک ڈیل کے مالک محمدقاسم علی صدیقی،میسرزالائنس شپرکے مالک محمدیامین چوہدری کے خلاف دوالگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ درآمدکنندہ ارشاداللہ مگسی کو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے تاکہ تفیش کے بعد مزید کارروائی کی جاسکے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ انجینئرریاض میمن کواطلاع ملی کہ لنڈاکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس غیرقانونی طریقے سے کی جارہی ہے جس پر کلکٹرریاض میمن کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹریاسرمرتضیٰ کو کارروائی کی ہدایا ت جاری کیں تاہم ڈپٹی کلکٹرعلی اسدکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرشاہ رخ صدیقی ،اپریزنگ آفیسرسید خاورہاشمی اورراشدعلی پر مشتمل ٹیم نے لنڈ اکے کنسائمنٹس کی نگرانی شروع کی اورمیسرزبخشی انٹرپرائززکی جانب سے درآمدکئے جانے والے دوکنسائمنٹس کی کلیئرنس روک کر اس کی مشترکہ ایگزامیشن کی گئی توانکشاف ہواکہ مذکورہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹس میسرزکوئک ڈیل اورمیسرزالائنس شپرکے ساتھ مل کرلنڈاکے کنسائمنٹس کی آڑمیں ریڈی میڈگارمنٹس کے کنسائمنٹس کوکلیئرکیاجارہاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے بعداس امرکی تصدیق ہوئی کہ درآمدکنندہ نے کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کا سہارالیااورگڈزڈیکلریشن میں غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کنسائمنٹس میں استعمال شدہ کپڑے ظاہرکئے جبکہ کنسائمنٹس ریڈی میڈگارمنٹس کی بڑی مقدارموجودتھی جس کی مجموعی مالیت ایک کروڑ92لاکھ65ہزارروپے جبکہ درآمدکنندہ نے کنسائمنٹس کی مالیت 9لاکھ روپے ظاہر کرکے ایک کروڑ42لاکھ63ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button