Eham Khabar

آراینڈڈی ایسٹ نے رواںمالی سال کے دوران16کروڑسے زائد کے اضافی ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے دوران 16کروڑ86لاکھ50ہزارروپے کے اضافی ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے۔دستاویزات کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر سخت نگرانی کی جائے تاہم آراینڈدی ایسٹ میں تعینات افسران میں شامل ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیر،ڈپٹی کلکٹرراناارسلان مجید،پرنسپل اپریزرابراہم خان اوردیگرافسران نے اپریزمنٹ ایسٹ سے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی تومالی سال 2019-20کے پانچ ماہ جولائی تانومبرکے دوران 148کنسائمنٹس کی کلیئرنس کم درآمدی ویلیوپرکم ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی پر کی جارہی تھی تاہم آراینڈڈی نے ان کنسائمنٹس کو روک کردرآمدکنندگان 16کروڑ86لاکھ 50ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کرلی۔دستاویزات کے مطابق محکمہ کسٹمزنے نومبر2019کے دوران 43کنسائمنٹس پر 5کروڑ30لاکھ44ہزارروپے کی اضافی ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کرلی جو کہ درآمدکنندگان کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کم درآمدی ویلیوظاہرکرکے کی جارہی تھی جبکہ اکتوبر میں 43کنسائمنٹس پر 4کروڑ70لاکھ72ہزارروپے کی اضافی ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کی۔دستاویزات کے مطابق آراینڈڈی ایسٹ نے ستمبرتانومبر2019کے دوران 15کروڑمالیت40لاکھ28ہزارروپے مالیت کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس روک کر 9ایف آئی آردرج کیں

 

 

 

MCC East (R&D) recover Duty Taxes of Rs.168 millions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button