Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ کواپریل2020میں ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20جولائی 2019تااپریل 2020 کے دوران13 ارب19 کروڑ40لاکھ روپے کمی کے ساتھ ایک کھرب31ارب51کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی 2019تااپریل2020کے لئے ایک کھرب44ارب70کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی10 ماہ جولائی2019تااپریل2020میں مجموعی طورپر 3کھرب78ارب2کروڑ80لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب31 ارب51کروڑ20لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب89ارب88کروڑ 20لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں55ارب 10کروڑ40لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب 52کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے اپریل2020 کے دوران 4 ارب87کروڑ 70لاکھ روپے کمی کے ساتھ12 ارب 51کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کواپریل2020 کے لئے 17ارب39 کروڑ30لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ۱یسٹ نے اپریل2020 میں مجموعی طور پر36 ارب21کروڑ50لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں12 ارب 51کروڑ60لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں18 ارب 34 کروڑ50لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 16 کروڑ20لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں19کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button