Eham Khabar

ایم سی سی ایسٹ ،درآمدی کنسائمنٹ پر واپڈاسے ڈیڑھ کروڑسے زائد کی اضافی وصولی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے ٹیکس سہولت کا غلط فائدہ اٹھانے کی نشاندہی کرتے ہوئے واپڈا سے ڈیڑھ کروڑسے زائدمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ندیم میمن کی سے ہدایات جاری کی گئیںہیں کہ گرین چینل کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت جانچ پڑتال کی جائے جس پر اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کی ٹیم میں شامل ڈپٹی کلکٹرارسلان رانامجید،پرنسپل اپریزرمحمدابراہیم خان ودیگرافسران کی جانب سے گرین چینل کے ذریعے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزواپڈکی جانب سے درآمدکئے جانے والے ہیٹ ایکس چینجرجوکہ گرین چینل کے ذریعے کلیئرکیاگیاتھا اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزواپڈکی جانب سے فرانس سے درآمدکئے جانےو الے دولاکھ 4ہزار238یورومالیت ہیٹ ایکس چینج پر5th اور6thشیڈول کے تحت 1کروڑ88لاکھ 44ہزار463روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی،سیلزٹیکس اورایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی کے ریلیف کے کرکلیئرکیاجارہاہے تاہم اپریزمنٹ ایسٹ نے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کردرآمدکنندہ میسرزواپڈاکو نوٹس جاری کیااورٹیکس سہولت نہ دینے کے دستاویزی ثبوت مہیاکئے جس پر میسرزواپڈانے ایک کروڑ88لاکھ44ہزار463روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کردی

 

 

 

MCC East recover over Rs.18.84million from M/s.Wapda

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button