Eham Khabar

پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ افسران پرڈیوٹی کے اوقات میں درآمدکنندگان،ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹس سے رابطہ پر پابندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرزکو امپورٹرز،ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹس سے ڈیوٹی کے اوقات میں ذاتی موبائل فون سے رابطہ یامیسج کرنے پرپابندی کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ رابطہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمہ جاتی سخت کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ نے یہ احکامات ٹریڈرزکی جانب سے موصول ہونے والی مختلف شکایات کے باعث کئے ہیں۔ذرائع کامزیدکہناہے کہ پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرزکی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرکے لئے مختلف حربے استعمال کئے جاتے ہیں اور درآمدکنندگان کی جانب سے کسٹمزافسران سے رابطہ کے بعد تمام معاملات طے ہونے پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جاتی ہے تاہم محکمہ کسٹمزنے ان تمام چیزوں کوروکنے کےلئے پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرزکوڈیوٹی کے دوران اپنے ذاتی موبائل فون سے درآمدکنندگان ،ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹس سے رابطہ کرنے پرپابندی عائد کردی ہے تاکہ ہونے والی کرپشن پر کسی حدتک قابوپایاجاسکے۔

 

 

 

 

 

 

MCC East restriction on Principle Appraisers and Appraising Officers contact to Importers and Clearing Agents During Duty Hours

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button