Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ کو اگست 2018کے دوران ہدف کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے دوسرے ماہ اگست2018 میں1ارب 4کروڑ20لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 15ارب 1کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو مالی سال 2018-19کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں16ارب 8کروڑ10لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 39ارب 35کروڑ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں15ارب 1کروڑ90لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 17ارب13کروڑ80لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں7ارب4کروڑ20لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 15کروڑروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے دوماہ جولائی اوراگست 2018کے دوران مجموعی طورپر 80ارب27کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 30ارب45کروڑ40لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 35ارب70کروڑ30لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 13ارب34کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں27کروڑروپے وصول کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button