MCC East Revenue Target Dec 2018

اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں5ارب روپے کم وصول کئے

0
96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی(جولائی 2018تادسمبر2018) کے دوران5 ارب45کروڑ10لاکھ روپے کمی کے ساتھ 88ارب28کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی تادسمبر2018کے لئے 93ارب73کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2018-19کے ابتدائی چھ ماہ جولائی2018تادسمبر2018میں مجموعی طورپر2 کھرب29ارب62کروڑ10لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں88ارب28کروڑ40لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب3ارب35کروڑ50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں37ارب 12کروڑ10لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں86کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے دسمبر 2018 کے دوران 17کروڑ 60لاکھ روپے کمی کے ساتھ15 ارب 76کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کودسمبر 2018 کے لئے 15ارب92کروڑ20 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے دسمبر 2018 میں مجموعی طور پر38 ارب87کروڑ30 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں15ارب74کروڑ60لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں17 ارب 27کروڑروپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 69 کروڑ30 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں16کروڑ 50لاکھ روپے وصول کئے۔

LEAVE A REPLY