Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی میں5ارب روپے مالیت کی کم کسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے نے مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی(جولائی 2018تاستمبر2018) کے دوران5 ارب 25 کروڑ10لاکھ روپے کمی کے ساتھ 42ارب90کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی تاستمبر2018کے لئے 48ارب15کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے ابتدائی تین ماہ جولائی2018تاستمبر2018میں مجموعی طورپر ایک کھرب12ارب74کروڑ10لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں42ارب90کروڑ80لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں50ارب30کروڑ10لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں19ارب 17کروڑ20لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں36کروڑروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے ستمبر 2018 کے دوران 2 ارب77کروڑ 90لاکھ روپے کمی کے ساتھ12 ارب 45کروڑ 30 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوستمبر 2018 کے لئے 15ارب23 کروڑ20 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے ستمبر 2018 میں مجموعی طور پر32 ارب46کروڑ20 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں12 ارب 45کروڑ 30 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں14 ارب 59 کروڑ80لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 32 کروڑ20 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں8 کروڑ 90لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button