Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ مالی سال 2017-18میں کسٹمزڈیوٹی کے ہدف سے19ارب روپے کم وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے دوران 19ارب 87کروڑ20لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 1کھرب 64ارب 1کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو مالی سال 2017-18کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 1کھرب 83ارب 88کروڑ90لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 31ارب 12کروڑ70لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 4کھرب 44ارب 18کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو 4کھرب 75ارب 31کروڑ30لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے دوران سیلزٹیکس کی مدمیں 2کھرب 6ارب 55کروڑ60لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 72ارب 24کروڑ40لاکھ ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 1ارب 36کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے ۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جون 2018کے دوران 92کروڑ50لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 16ارب 83 کروڑ10 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوجون2018 کے لئے17ارب75 کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے جون 2018میں مجموعی طور پر42 ارب4کروڑ70 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں16 ارب 83کروڑ 10 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں18ارب 71 کروڑ70لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 6 ارب 32 کروڑ70 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں17کروڑ30لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button