Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ کو ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں35ارب روپے کا خسارہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19ابتدئی 9ماہ (جولائی 2018تامارچ2019) کے دوران17 ارب 42کروڑروپے کمی کے ساتھ ایک 31ارب64کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی 2018تامارچ2019کے لئے ایک کھرب 46ارب6کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2018-19کے ابتدائی 9 ماہ جولائی2018تامارچ2019 میں مجموعی طورپر3 کھرب39ارب47کروڑ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں ایک کھرب31رب64کروڑ90لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب53ارب20کروڑ50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں53ارب 50کروڑ90لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب 10کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مارچ 2019 کے دوران 6 ارب2کروڑ 90لاکھ روپے کمی کے ساتھ13 ارب 31کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کومارچ 2019 کے لئے 19ارب34کروڑ60 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مارچ 2019 میں مجموعی طور پر35 ارب1کروڑ90 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں13 ارب31کروڑ70لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں16 ارب 30کروڑ60لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 36 کروڑ60 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں2کروڑ 90لاکھ روپے وصول کئے۔

 

 

 

 

MCC East Revenue Target Over Rs.17 billions Shortage in July 2018 to March 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button