Exclusive Reports

آراینڈڈی ایسٹ کی کارروائی،11کروڑسے زائدمالیت کی الیکٹرونکس اشیاء،موبائل فونزاورآٹوپارٹس کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے پرانے کپڑوں(لنڈا)کی آڑمیں کی جانے والی الیکٹرانکس اشیائ،موبائل فونزاورآٹوپارٹس کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزایم ایم ٹریڈنگ کمپنی اورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزعلی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ کو اطلاع ملی کہ پرانے کپڑوںکی آڑمیں الیکٹرونکس اشیائ،موبائل فونزاورآٹوپارٹس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرراناارسلان مجیدکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرعبدالقیوم اوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پریورپ سے میسرزایم ایم ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے درآمدکئے جانے والے لنڈاکے کپڑوں کے کنسائمنٹ کو ہولڈکرکے اس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ میسرزایم ایم ٹریڈنگ کمپنی نے کلیئرنگ ایجنٹ علی کمپنی کے ساتھ مل کر فائل کی جانے والے گڈزڈیکلریشن میں سیکنڈہنڈکلاتھ ظاہرکیاتھاجبکہ کنٹینرمیں 11کروڑ82لاکھ10ہزارمالیت 3900کلوگرام شیفون کپڑا،مرادنہ کپڑا450کلوگرام،ڈیزل انجن سلنڈلائنر 528عدد، ہنڈا آٹوپارٹس428کلوگرام،مردانہ وزنانہ جوتے214جوڑی،موبائل فونز13469عدد،ایل جی ڈی وی ڈی250عدد،گلاس اینڈپلاسٹک بیڈز635کلوگرام،ہنگرالیکٹروسیس7200عدد،فرج گیس6800کلوگرام،انجن بیرنگ6224کلوگرام ،ٹویوٹاآٹوپارٹس3450کلوگرام موجودتھے۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ نے پرانے کپڑوں کی آڑمیں مذکورہ مالیت کی متفرق اشیاءکی کلیئرکرنے کی کوشش کی جس میں قومی خزانے کو چارکروڑسے زائدکا نقصان پہنچایاجارہاتھا تاہم محکمہ کسٹمزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کرمذکورہ سامان ضبط کرلیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتارکے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button