Exclusive Reports

اپریزمنٹ ایسٹ،ٹی پی کے کنسائمنٹ میں استعمال شدہ مشینری کی آڑمیں متفرق اشیاءکلیئرکرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے ٹی پی کے ذریعے فیصل آبادکے لئے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ میں استعمال شدہ مشینری کی آڑمیں 72متفرق اشیاءکی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے میسرزذوالفقارٹریڈرزکے مالک ذوالفقارکو گرفتارکرکے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرمحمدندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ ٹی پی کے ذریعے فیصل آبادجانے والے استعمال شدہ مشینری کے کنسائمنٹ میںمتفرق اشیاءکی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر کلکٹرمحمدندیم میمن کی جانب سے ڈپٹی کلکٹررضانقوی کو ہدایت جاری کی گئی کہ فیصل آبادجانے والے ٹی پی کے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی جائے جس پر ڈپٹی کلکٹررضا نقوی کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرآراینڈڈی سلیم خان قائم خانی،اپریزنگ آفیسرغلام اصغرمیرانی ،عادل رشیداورثمرپر مشتمل ٹیم نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر چھاپہ مارکرمیسرزذوالفقارٹریڈرزکی جانب سے فیصل آبادکے لئے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کو روک کراس کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرز ذوالفقارٹریڈرزکی جانب سے دستاویزات میں استعمال شدہ مشینری ظاہرکرکے اس کی درآمدی ویلیو 9 ہزار ڈالر (12 لاکھ 79 ہزار 817 روپے )درج کی گئی تھی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کی ٹیم نے کنٹینرکی جانچ پڑتال کی تواس میں استعمال شدہ مشینری کے بجائے نئے اسپیکر،قینچی ،اسٹین لیس اسٹیل نٹس بولڈز، اسٹین لیس اسٹیل پائپ فیٹنگ، فلینج ایلبو،مصنوعی زورات، استعمال شدہ سرکٹس بریکٹس، ایئرکمپریسر، وال،میڈیکل آلات اورمختلف متفرق اشیاءشامل ہیں جن کی مالیت 50,581.25ڈالر (70 لاکھ 81 ہزار375روپے)بتائی گی ہے جس پر درآمدکنندہ نے 37لاکھ70ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز چوری کرنے کی کوشش کی ۔ذرائع نے بتایاکہ بانڈڈکیریئرمیسرزڈاکس پرائیوٹ لمیٹڈاوردیگرلوگوں کے مذکورہ واقع میں ہونے کا تفتیش کے بعد فیصلہ کیاجائے گا۔

 

 

MCC East seize TP Consignment of Faislabad Owner of M/S.Zulfiqar Traders

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button