Anti-Smuggling

کاغذکے کنسائمنٹ کی آڑمیں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے پیپر کی آڑ میں چھالیہ سمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرز ماڈل پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیڈکے مالک محمداسحاق اورمیسرزاعوان میری ٹائم ایجنسیزکے مالک افتخاراحمدملک کے خلاف دوالگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں کسٹمزافسران کے ملوث ہونے کے شواہدکی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ انجینئر ریاض میمن کو اطلاع ملی کہ میسرز ماڈل پیپر اینڈ بورڈ ملز کی جانب سے پیپرکے دوکنسائمنٹس درآمد کئے گئے جس میں پیپر کی بجائے چھالیہ ،واٹرمارکر،پگمنٹ انک مارکر،پرنگل برانڈچپس،ملک پیک سمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹر کی جانب سے پرنسپل اپریزر آر اینڈ ڈی کو ہدایات جاری کی گئی کہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس کو فوری طور پر روکا جائے۔ تاہم پرنسپل اپریزراوردیگرافسران نے کنسائمنٹس کوروک کر اس کی دوبارہ جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہوا کہ میسرز ماڈل پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کر فائل کی جانے والی جی ڈی میں ٹیلی فون ڈائریکٹری پیپرظاہر کیا تھا جبکہ کنسائمنٹس میں 81 ٹن چھالیہ کے علاوہ دیگراشیاءبرآمدہوئیں جس پر دوکروڑ30لاکھ30ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جاری تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ اپریزمنٹ ایسٹ نے کنسائمنٹس ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرز ماڈل پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیڈکے مالک محمداسحاق اورمیسرزاعوان میری ٹائم ایجنسیزکے مالک افتخاراحمدملک ک خلاف مقدمات درج کرلئے ہیںجبکہ کسٹمزافسران کے ملوث ہونے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس پر کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ نے ملوث افسران کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button