Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ کوریونیوٹارگٹ کی وصولی میں ناکامی کاسامنا

اپریزمنٹ ایسٹ کوریونیوٹارگٹ کی وصولی میں ناکامی کاسامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جنوری2018 کے دوران14کروڑ 6لاکھ 10ہزارروپے کمی کے ساتھ15ارب 26 کروڑ 43 لاکھ90ہزار روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوجنوری2018 کے لئے15ارب 40 کروڑ50 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے جنوری 2018میں مجموعی طور پر40 ارب 30کروڑ73 لاکھ20ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں15 ارب 26کروڑ 43 لاکھ90ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں18ارب 71 کروڑ67لاکھ 40ہزار روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 6 ارب 24 کروڑ94 لاکھ10ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں7 کروڑ67لاکھ 80ہزار روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال ابتدائی سات ماہ جولائی 2017 تاجنوری 2018کے دوران مجموعی طور پر2 کھرب55 ارب 32 کروڑ46لاکھ80ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں94ارب49کروڑ21لاکھ 50ہزارروپے، سیلز ٹیکس کی مد میںایک کھرب 17 ارب76 کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 42ارب 25 کروڑ 99لاکھ80ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں80کروڑ40لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button