Exclusive Reports

اپریزمنٹ ایسٹ اورویسٹ سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے سرووموٹرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چائنا سے درآمدکئے جانے والے سرووموٹرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کئے جانے کا انکشاف ہواہے ۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ اوراپریزمنٹ ویسٹ سے استعمال شدہ صنعتی سلائی مشین کی آڑمیں سرووموٹرکی کلیئرنس کی جارہی ہے جس کے باعث قومی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندگان کی جانب سرووموٹرکی گڈزڈیکلریشن فائل کرنے کے دوران مس ڈیکلریشن کا سہارالیتے ہوئے سرووموٹرکے بجائے استعمال شدہ صنعتی سلائی مشین ظاہرکی جاتی ہے اورکنسائمنٹس کم ڈیوٹی کی ادائیگی کے عوض کلیئرکئے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ سرووموٹرکی درآمدی ویلیو27ڈالر فی عددہے اوراس پر 20فیصدسے زائد ڈیوٹی عائد ہوتی ہے جبکہ استعمال شدہ صنعتی سلائی مشین کی درآمدی ویلیو1.27ڈالرفی عددہے اور 3فیصدڈیوٹی کی ادائیگی پر کلیئرکئے جارہے ہیں۔واضح رہے گذشتہ دنوں پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے استعمال شدہ سلائی مشین کی آڑمیں سرووموٹرکلیئرکئے جانے کا ایک کیس پکڑاجس پر 62لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے لیکن اپریزمنٹ ایسٹ اوراپریزمنٹ ویسٹ پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا سلسلہ جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button