Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے نے مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی(جولائی 2017تاستمبر2017) کے دوران6 ارب 97 کروڑ90لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 39ارب78کروڑ20لاکھ روپے مالی کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی تاستمبر2017کے لئے 32ارب80کروڑ30لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے ابتدائی تین ماہ جولائی2017تاستمبر2017میں مجموعی طورپر ایک کھرب9ارب88کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں39ارب78کروڑ20لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں50ارب75کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں18ارب 71کروڑ90لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں62کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے ستمبر 2017 کے دوران ایک ارب31کروڑ 80لاکھ روپے کمی کے ساتھ11 ارب 36کروڑ 10 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوستمبر 2017 کے لئے 12ارب67 کروڑ90 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے ستمبر 2017 میں مجموعی طور پر32 ارب 27کروڑ30 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں11 ارب 36کروڑ 10 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں15 ارب 44 کروڑ40لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 37 کروڑ20 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں9 کروڑ 60لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button